پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

وزیراعظم نے فضائی مسافروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی معطل کرنے کا حکم دے دیا

ایف بی آر کی جانب سے بزنس کلاس ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافے کا حکم نامہ جاری کی گیا تھا — فوٹو: فائل
 ایف بی آر کی جانب سے بزنس کلاس ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافے کا حکم نامہ جاری کی گیا تھا — فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپےتک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ہوائی جہاز کے  بزنس کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں سے50  ہزار روپے  تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکم نامہ فوری  طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ہوائی جہاز کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافے کا حکم نامہ یکم جولائی سے لاگو  کیاگیا تھا۔

اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں :