پاکستان
03 جولائی ، 2022

اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اور کسی سے کوئی موازنہ نہیں: شاہد خاقان—فوٹو فائل
 پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اور کسی سے کوئی موازنہ نہیں: شاہد خاقان—فوٹو فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر وقت اسٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے مگر اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنےکی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اورکسی سےکوئی موازنہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  جولائی کے آخر تک پاکستانی پہنچ جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے ، نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں۔

اسحاق ڈار کے مطابق نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے، پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نواز شریف کا حکم کافی ہے، مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM