Time 03 جولائی ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا وہ نیا پرائیویسی فیچر جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے / رائٹرز فوٹو
یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے / رائٹرز فوٹو

آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔

مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں نئی پرائیویسی سیٹنگز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

اس سیٹنگز سے صارف کو اپنے آن لائن اسٹیٹس کو مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس وقت یہ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

اس فیچر پر اس وقت کام کیا جارہا ہے جب حال ہی میں واٹس ایپ میں لاسٹ سین اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

لاسٹ سین سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد نے آخری بار ایپ کو کب چیک کیا تھا اور اس سے یہ بھی ممکنہ طور جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کسی نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے چاہے ریسیپٹس کو ٹرن آف ہی کیوں نہ کر رکھا ہو۔

یہ بات حیران کن ہے کہ واٹس ایپ میں یہ بنیادی پرائیویسی فیچر اتنے طویل عرصے بعد کیوں متعارف کرائے جارہے ہیں۔

مگر پھر بھی انہیں متعارف کرانا یقیناً متعدد افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :