05 جولائی ، 2022
کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
بابر غوری کی بیٹی نے والد کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔
دوسری جانب بابر غوری کے وکیل بیرسٹر شبیر شاہ کا کہنا تھاکہ بابرغوری کےخلاف جو مقدمات سامنے آئے تھے ان میں حفاظتی ضمانت کروا لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بابر غوری کےخلاف چھپے ہوئے مقدمات کی تفصیلات کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بابر غوری اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو گزشتہ روز دبئی سے وطن واپسی پرکراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔