05 جولائی ، 2022
کراچی: سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری کی گئی ہے اور انہیں ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر سال 2015 میں ان کی ملک سے جلاوطنی کے دنوں کی ہے اور ایف آئی آر نمبر 354 سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے جب کہ مقدمے میں 120 اے بی / 121/122/505/123 ، ٹیلیگراف ایکٹ اور 6/7 ATA درج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 29 رہنما نامزد ہیں۔
پولیس بابر غوری کے ریمانڈ کے لیے انہیں آج انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کرے گی۔