Time 07 جولائی ، 2022
پاکستان

دعا زہرا مبینہ اغواکیس: نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی: عدالت/ فائل فوٹو
جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی: عدالت/ فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں نکاح خواں اور گواہ  کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پولیس نےکیس کا سی کلاس چالان پیش کیا ہے، پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔


مزید خبریں :