07 جولائی ، 2022
کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو نانگا پربت سے ریسکیو کرکے گلگت پہنچا دیا گیا۔
دونوں کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا، پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور نیپال کے گیلجی شیرپا نے مشن میں حصہ لیا۔
دونوں کوہ پیما موسم کی خرابی کی وجہ سے 5 جولائی کو نانگا پربت پر پھنس گئے تھے، پہلی رات رابطہ منقطع رہا، دونوں نے رات کھلے آسمان تلے پہاڑ کی بلندی پر گزاری، بدھ کی دوپہر دونوں کو دھیرے دھیرے کیمپ تھری کی طرف آتے دیکھا گیا، آج دن دونوں کیمپ ون پہنچے جہاں سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے انہیں گلگت پہنچایا گیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چلاس نے بتایا کہ نانگا پربت میں پھنسے 2 پاکستانی کوہ پیماؤں کوریسکیو کرلیا گیا ہے جن میں شہروز کاشف اور فضل علی شامل ہیں، نانگا پربت سر کرنے کے بعد دونوں کوہ پیما واپسی پر7 ہزار میٹر کی بلندی پر پھنسے تھے، دونوں کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سےآرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر پرگلگت پہنچا دیاگیا۔