Time 09 جولائی ، 2022
پاکستان

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق  نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو  بھجوا دیا ہے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا ہےکہ  وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیےکام کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایازصادق اور سلمان رفیق نے ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لینےکے لیےاستعفیٰ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور کے ضمنی انتخابات ہر صورت جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت دونوں نےاستعفیٰ دیا ہے۔

مستعفی ہونے کے بعد دونوں رہنما لاہور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق حکومتی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزید خبریں :