11 جولائی ، 2022
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اور افسران آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ہوئے ہیں۔