11 جولائی ، 2022
کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تین ماہ کے اوسط اسپیل کو بریک کردیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات موسم کی شدت کے ساتھ محسوس کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال مون سون ہواؤں نے بلوچستان میں اوسط سے زائد بارشیں برسائیں جب کہ کراچی میں مون سون کے تین ماہ کا اوسط141 ملی میٹر ہے لیکن پہلے ہی اسپیل نے مون سون اوسط کو بریک کردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ابھی مزید تیز بارشوں کا امکان ہے اور کچھ دیر بریک کے بعد تیز بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتاہے جب کہ کل شام تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ دوسرا سسٹم 14 جولائی سے شروع ہوگا جو 18 جولائی تک اثرانداز رہےگا جب کہ دوسرا سسٹم بھی شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔