Time 11 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی کی سڑکوں پر پانی: تیل کمپنیوں نے شہر میں پیٹرول سپلائی روک دی

متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے، سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے: چیئرمین پیٹرولیم ریٹیلیرز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے، سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے: چیئرمین پیٹرولیم ریٹیلیرز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

کراچی میں بارش کے باعث صورتحال خراب  ہونے سے تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی روک  دی۔

چیئرمین پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر حسین کا کہنا ہےکہ  شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے تقریباً تمام تیل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روکی ہے لہٰذا راستے بحال ہوتے ہی تیل کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔

چیئرمین  نے کہا کہ متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے، سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :