Time 12 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارش رکے گھنٹوں گزر گئے، شہر کے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر، محمود آباد اور شاہراہ لیاقت کے اطراف کے علاقہ مکین بجلی کو ترس گئے/ فائل فوٹو
ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر، محمود آباد اور شاہراہ لیاقت کے اطراف کے علاقہ مکین بجلی کو ترس گئے/ فائل فوٹو 

کراچی میں بارش کو رکے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن شہر کے بیشتر علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

کراچی کےکئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی 20گھنٹے سے معطل ہے جہاں ڈیفنس فیز فور، گلستان جوہر، محمود آباد اور  شاہراہ لیاقت کے اطراف کے علاقہ مکین بجلی کو ترس گئے ہیں۔

کلفٹن بلاک فائیو میں بجلی 20 گھنٹوں بعد بحال کی گئی جب کہ ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور علاقے سے برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جاسکی ہے۔

علامہ کوکب نورانی کا کہنا ہےکہ سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں 24 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کاکہنا ہےکہ جن علاقوں میں زیادہ پانی جمع ہے وہاں بجلی عارضی طور پر بند ہےجب کہ شہر میں 1900میں سے 1800 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔


مزید خبریں :