پاکستان
Time 12 جولائی ، 2022

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونیوالی بارش کا ڈیٹا جاری

ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ساؤتھ 132، ڈسٹرکٹ سینٹرل 129.8، ڈسٹرکٹ ملیر 98 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ساؤتھ 132، ڈسٹرکٹ سینٹرل 129.8، ڈسٹرکٹ ملیر 98 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو

پی ڈی ایم اے نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈسٹرکٹ کیماڑی میں سب سے زیادہ 231.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ساؤتھ 132،  ڈسٹرکٹ سینٹرل 129.8، ڈسٹرکٹ ملیر 98 اور  ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :