پاکستان

وزیراعظم کا رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ممتاز صنعت کار محسن کرمانی خداترس اور عوام کی بے لوث خدمت والے نیک انسان تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے  ایم پی اے جگنو محسن اور نجم سیٹھی سمیت تمام اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ سے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

سید محمد محسن کرمانی سینیئر اینکر پرسن نجم سیٹھی کے سُسر تھے، ان کی نماز جنازہ بدھ 13جولائی کو دن 2 بجے شیرگڑھ ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔

جگنو محسن نے بتایا کہ ان کے والد سید محمد محسن کرمانی مچل فروٹ فارمز کے چیئرمین تھے اور ان کی عمر 91 برس تھی۔

وہ ممتاز صنعت کار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے حوالے سےبھی شہرت رکھتے تھے۔

مزید خبریں :