پاکستان
Time 15 جولائی ، 2022

شیخ رشیدکی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی مخالفت، عمران خان کو صلح کا مشورہ

جو ہونا تھا ہوگیا اب آگے چلیں ، خواہش ہےعمران خان کی  اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو جائے: سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید/فوٹوفائل
جو ہونا تھا ہوگیا اب آگے چلیں ، خواہش ہےعمران خان کی  اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو جائے: سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید/فوٹوفائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے صلح کا مشورہ دے دیا۔

 گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی مخالفت کی اور عمران خان کو صلح کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا اب آگے چلیں، خواہش ہے عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہو  جائے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ  کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تو  تحریک عدم اعتماد آئی  لیکن اصل ہاتھ نواز  شریف کے ساتھ ہوا، نواز شریف کے دل میں جو ہے وہ دھرا رہ جائے گا، ہوگا وہی جو شہباز،  زرداری اور فضل الرحمان چاہیں گے۔

  شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 17  جولائی پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گا، جس تیر سے مخالفین نے ہمیں مارا اسی سے ان کو  ماریں گے، اگر ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان قوم کو کال دیں گے۔

مزید خبریں :