Time 15 جولائی ، 2022
پاکستان

ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض کی دبئی جانے کی کوشش، امیگریشن حکام نے آف لوڈ کردیا

عمران ریاض کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اور وہ لاہور سے دبئی جا رہے تھے— فوٹو: فائل
عمران ریاض کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اور وہ لاہور سے دبئی جا رہے تھے— فوٹو: فائل

 امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے آج صبح لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا اور واپس گھر بھجوا دیا۔

امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمران ریاض کا نام پولیس کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اینکر کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران ریاض کی عدالت عالیہ سے 19 جولائی تک ضمانت منظور ہوئی تھی اور عدالت نے پولیس سے ان کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ طلب کیا ہوا ہے۔

عمران ریاض کا دعویٰ ہے کہ کچھ میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے دبئی جارہا تھا اور ٹیسٹ کروا کر واپس آجاتا۔

مزید خبریں :