Time 17 جولائی ، 2022
پاکستان

ضمنی انتخابات سے چند گھنٹے قبل منحرف لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری مستعفی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فوٹو فائل
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا۔

جلیل شرقپوری نے اسپیکر پرویزالٰہی کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقےکےکارکنوں سے مشورے کے بعد ضمنی الیکشن سے  پہلے استعفیٰ دیا ہے۔

مستعفی لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ پہلے بھی تھا اور اب بھی ان کے ساتھ چلوں گا۔

اسپیکر  پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

دوسری جانب نارووال سے ن لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین نے بھی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز  الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں :