پاکستان
Time 17 جولائی ، 2022

مہنگائی کی وجہ سے بھیک بھی نہیں ملتی: بھکاری ووٹر کی دہائی

نواز شریف جیتے گا تو زندگی گزارنا آسان ہو جائے گی: بھکاری ووٹر کا شکوہ
نواز شریف جیتے گا تو زندگی گزارنا آسان ہو جائے گی: بھکاری ووٹر کا شکوہ

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور  اس دوران جہاں بڑی عمر کے افراد اور نوبیاہتا جوڑے ووٹ ڈالنے پہنچے وہیں  ایک معذور  بھکاری  بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ معذور بھکاری ووٹر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 25 گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ سائی سنگھ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھکاری کا کہنا تھا کہ اب تو جس سے بھیک مانگیں کہتا ہے کہ مہنگائی ہو گئی ہے۔

بھکاری نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف جیتے گا تو زندگی گزارنا آسان ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔


مزید خبریں :