Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 22 جولائی کو  ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی 22 جولائی کو اسمبلی میں حاضر ہوں اور پرویز الہٰی کو وزارتِ اعلیٰ کا ووٹ دیں۔

ہدایت نامے کے مطابق کوئی رکن اسمبلی میں نہ آئے یا ووٹ نہ ڈالا تو اس کے خلاف نا اہلی کی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بیرونِ ملک جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :