ٹک ٹاک میں مطالعے کے فروغ کیلئے آفیشل بک کلب متعارف

ہر صارف اس بک کلب کا حصہ بن سکتا ہے / فائل فوٹو
ہر صارف اس بک کلب کا حصہ بن سکتا ہے / فائل فوٹو

اب وہ دن ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں جب لوگ کسی کمرے میں آرام سے لیٹ کر کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے، اب زیادہ تر افراد اسمارٹ فونز میں گم رہتے ہیں۔

مگر مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے لوگوں میں مطالعے کا رجحان بڑھانے کے لیے 'بک کلب' کو متعارف کرا دیا ہے۔

ٹک ٹاک میں بک ٹاک نامی ہیش ٹیگ پر 64 ارب سے زیادہ ویوز ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ نے ایک آفیشل بک کلب کو لانچ کیا ہے۔

ہر صارف ٹک ٹاک بک کلب کا حصہ بن سکتا ہے اور ہر ماہ ایک نئی کتاب کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس کتاب کو ٹک ٹاک صارفین پڑھ سکیں گے اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے اندر بک کلب کے لیے ایک خصوصی ہب کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے جہاں ہر ماہ کی نئی کتاب کا نام شیئر کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق بک کلب فارمیٹ کو متعارف کرانے کا مقصد ہمارے صارفین کو ایک دوسرے سے جڑنا ہے جہاں وہ ان کتابوں کے بارے میں بات کرسکیں گے جو ان کو پسند ہیں۔

اس بک کلب کے لیے پہلی کتاب جین آسٹن کا 1817 کا ناول Persuasion ہے جس پر حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم بھی ریلیز ہوئی ہے۔

مزید خبریں :