Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی، ن لیگی ایم پی اے کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پنجاب  الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی  تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ  ابھی میں حج سے آیا ہوں وہاں حمزہ شہباز کی کامیابی کےلیے بھی دعا کی، مجھ سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ائیرپورٹ پر اترا تب بھی مجھے کالز  آرہی تھیں۔

الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میرے جاننے والےکے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ  2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔

ن لیگی ایم پی اےکا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز  وزیراعلیٰ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ویسے ہی ممنوع ہے، مجھےکہا گیا کہ آپ وہیں رہ جاؤ اور  ابھی نہ آؤ، ہمارے اوپر عوام کا اعتماد ہے ہزاروں لوگوں نے ہمیں ووٹ ڈالے ہیں،  ووٹ امانت ہے کوئی بھی لالچ ہوگا اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو کاسٹ کروں گا۔

مزید خبریں :