دنیا
Time 23 جولائی ، 2022

یوکرین کے ساتھ معاہدے کے اگلے روز ہی روس کا یوکرینی شہر پر میزائل حملہ

یوکرینی گندم برآمد کرنے کا معاہدہ ٹوٹا توعالمی غذائی بحران کی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی: یوکرین — فوٹو: فائل
یوکرینی گندم برآمد کرنے کا معاہدہ ٹوٹا توعالمی غذائی بحران کی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی: یوکرین — فوٹو: فائل

اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے ایک دن بعد ہی روس نے یوکرینی ساحلی شہراوڈیسا پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے اوڈیسا میں روس نے میزائلوں سے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا،

یوکرینی حکام کی جانب سے اوڈیسا پر روسی حملے کو روسی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ترک صدر کی تضحیک کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے یوکرینی گندم برآمد کرنے کا معاہدہ ٹوٹا توعالمی غذائی بحران کی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔

روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم برآمد کرنے کے لیے یواین، ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ گزشتہ روز ہوا تھا۔

مزید خبریں :