Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کیماڑی میں 188.5، سرجانی 157.3، گلشن حدید 154، ڈیفنس 126، قائد آباد 11.4 اور ناظم آباد میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
کیماڑی میں 188.5، سرجانی 157.3، گلشن حدید 154، ڈیفنس 126، قائد آباد 11.4 اور ناظم آباد میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش صدر میں 217 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد پی ایف مسرور بیس پر 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 188.5، سرجانی 157.3، گلشن حدید 154، ڈیفنس 126، قائد آباد 11.4 اور ناظم آباد میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گڈاپ میں 103، پی ایس فیصل 88.5، نارتھ کراچی 99 اور سعد  ٹاؤن میں 85.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں :