گوگل میٹ پر ویڈیو میٹنگ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کرنا ممکن

یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں اب صارفین اپنی میٹنگ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ صارف اس فیچر کو گوگل میٹ کے ایکٹیویٹیز سیکشن میں جاکر ان ایبل کرسکتے ہیں، جہاں لائیو اسٹریمنگ آپشن موجود ہوگا۔

صارفین کو میٹنگ کو لائیو اسٹریم کرنے کے لیے اپنے یوٹیوب چینل کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ہوگا جو زیادہ ناظرین کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اس فیچر میں ویڈیو کو روکنے، ری پلے اور میٹنگ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ دیکھنے جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

گوگل نے بتایا کہ صارف کو لائیو اسٹریمنگ کے لیے پہلے اپنے یوٹیوب چینل کی منظوری دینا ہوگی جس کے بعد ہی یہ فیچر استعمال کیا جاسکے گا۔

ویسے تو میٹنگ میں شامل کوئی بھی فرد لائیو اسٹریم کرسکتا ہے مگر میٹنگ کا ہوسٹ اور کو ہوسٹ چاہے تو دیگر افراد کے لیے یہ آپشن ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر تمام صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :