Time 27 جولائی ، 2022
دنیا

یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت بگڑ گئی

56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی__فوٹو: فائل
56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی__فوٹو: فائل

حریت رہنما یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ یاسین ملک کے لیے کافی نہیں تھے۔

56  سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاسین ملک کو جب ناشتہ دیا گیا تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور مسلسل بھوکے رہے۔

یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے انتہائی حساس سیل میں قید میں رکھا گیا ہے جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :