Time 27 جولائی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے بذریعہ 'سروگیسی' مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ کرلیا

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں رواں برس جنوری میں سروگیسی سے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے مالتی میری رکھا/ فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں رواں برس جنوری میں سروگیسی سے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے 'مالتی میری' رکھا/ فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے مزید بچوں کی پیدائش کے بارے میں سوچ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا اور نک دونوں زیادہ بچوں کے خواہش مند ہیں اور ان کی سوچ ہے کہ بہن بھائی زیادہ ہونے چاہئیں ، اسی لیے انہوں نے اپنی بیٹی کے بارے میں سوچتے ہوئے مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ دوسرے بچے کی خوشخبری سنائیں گی لیکن اس میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں رواں برس جنوری میں سروگیسی  سے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے 'مالتی میری' رکھا۔

سروگیسی کیا ہے؟

اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔

پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے، وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید خبریں :