Time 27 جولائی ، 2022
کھیل

پیسوں کی ریل پیل، آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش پر غیر ملکی لیگز کو فوقیت دینے لگے

مچل اسٹارک کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بھی بی بی ایل چھوڑنے کی اجازت مانگ لی۔ فوٹو فائل
مچل اسٹارک کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بھی بی بی ایل چھوڑنے کی اجازت مانگ لی۔ فوٹو فائل

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے بعد ابتدائی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) نہ کھیلنے کی اجازت مانگ لی۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی جانب سے بی بی ایل کو چھوڑنے کا امکان ہے اور اوپنر نے بی بی ایل میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سے یواے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے کیونکہ جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد تمام آسٹریلوی کرکٹرز لیگ کے لیے دستیاب ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یو اے ای لیگ میں آسٹریلوی کرکٹر کا تین سال کے لیے 2.1 ملین آسٹریلین ڈالرز میں معاہدے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کمٹمنٹس کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر 9 برسوں سے بی بی ایل نہیں کھیلے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اس مرتبہ بی بی ایل کے لیے بڑے ناموں کی خواہشمند ہے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ہی لیگ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

سابق آسٹریلین کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کو دوسری لیگ کی اجازت دی تو یہ کمرشل خودکشی ہو گی۔

مزید خبریں :