پاکستان
Time 28 جولائی ، 2022

امریکا میں شرح سود میں مسلسل دوسرے ماہ 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) نے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔

امریکا میں شرح سود میں متواتر دو مہینوں میں دوسری مرتبہ ایسا اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ بھی امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شرح سود میں دوسری مرتبہ یہ اضافہ 1980 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

 امریکی فیڈرل ریزرو نے قرض کی فراہمی کی رینج بھی بڑھا کر 2.25 سے 2.50 فیصدکردی ہے، 5 ماہ کے دوران یہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :