Time 28 جولائی ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل کا نیا ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے متعارف

جی میل کا نیا ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے دستیاب / فائل فوٹو
جی میل کا نیا ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے دستیاب / فائل فوٹو

اگر آپ کو جی میل ان باکس کچھ مختلف نظرآرہا ہے تو یہ وہم نہیں، درحقیقت ایسا ہوچکا ہے۔

گوگل نے فروری میں جی میل انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

جی میل کے نئے انٹرفیس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو میل ٹیب کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ ڈیزائن گزشتہ یوزر انٹرفیس سے بہت زیادہ مختلف بھی نہیں مگر یہ گوگل کی جانب سے میسجنگ ایپس اور ورک پلیس تک لوگوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں میل، میٹ، اسپیسز اور چیٹ کے بٹنز بائیں جانب ایک قطار میں دیے گئے ہیں۔

گوگل کے مطابق اب آپ اپنی مرضی سے ایپس کو کوئیک سیٹنگز مینیو کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

البتہ اگر آپ کو یہ نیا ڈیزائن پسند نہیں تو آپ پرانے ڈیزائن پر بھی سوئچ بیک کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سیٹنگز پر کلک کریں اور کوئیک سیٹنگز میں اوریجنل جی میل ویو کے آپشن کا انتخاب کرلیں۔

مگر یہ آپشن زیادہ دن تک موجود نہیں رہے گا کیونکہ گوگل کی جانب سے ہر اکاؤنٹ کو بائی ڈیفالٹ نئے ڈیزائن پر سوئچ کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :