کاروبار
Time 30 جولائی ، 2022

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 3.68 فیصد بڑھی ہے/ فائل فوٹو
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 3.68 فیصد بڑھی ہے/ فائل فوٹو

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 3.68 فیصد بڑھی ہے ۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ دالیں، گوشت، ٹماٹر اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر سمیت 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔