02 اگست ، 2022
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا، فراڈیا، بددیانت اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی بھارتی اماراتی شہری کس کے ایما پرعمران پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟
دوسری جانب حنا پرویز بٹ نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ثاقب نثار نے جس کو ’صادق اور امین‘ کہا آج الیکشن کمیشن نے اسے ‘جھوٹا‘ قرار دیدیا ، اگر عمران خان میں ذرا برابر بھی شرم باقی ہے تو استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔
اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق جیو نیوز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جھوٹا ، جھوٹا ، نیازی جھوٹا۔