دنیا
Time 04 اگست ، 2022

بھارت: حیدرآباد میں سرکاری حکام نے راتوں رات مسجد شہید کردی

حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نے رات کی تاریکی میں مسجد خواجہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا: میڈیا رپورٹس/ فوٹو ٹوئٹر
حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نے رات کی تاریکی میں مسجد خواجہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا: میڈیا رپورٹس/ فوٹو ٹوئٹر

بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نے رات کی تاریکی میں مسجد خواجہ  محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا، جب فجر کی نماز کے لیے نمازی مسجد پہنچے تو  وہ مسجد کو  منہدم دیکھ کر شدید غم و غصے میں آگئے۔

بعد ازاں مسلمانوں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے میونسپل آفس کے باہر شدید احتجاج  کیا گیا جس پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس  نے کہا کہ مسجد کے اطراف میں موجود رہائشیوں نے اس کی تعمیر کے خلاف شکایت درج کی تھی جس کا مقدمہ درج کیا جانا تھا تاہم میونسپل حکام نے مسجد کو مسمار کردیا۔

بھارت میں مجلس بچاؤ تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید کی گئی مسجد کو 3 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جہاں  ہر روز بشمول جمعہ 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی تھی ۔

دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے پریس نوٹ میں  مسجد شہید کرنے کے عمل کو نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت عمل قرار دیا۔

مزید خبریں :