دنیا
Time 04 اگست ، 2022

کابل میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا گھر پہلے کس کے زیر استعمال رہا؟

جب ایمن الظواہری کے گھر اور اس بالکنی کی تصاویر  دیکھی تو  میں حیران رہ گیا ارے! یہ تو وہی گھر ہے جہاں افغانستان میں قیام کے دوران میں رہائش پذیر تھا: ڈین سموک — فوٹو: فائل
جب ایمن الظواہری کے گھر اور اس بالکنی کی تصاویر  دیکھی تو  میں حیران رہ گیا ارے! یہ تو وہی گھر ہے جہاں افغانستان میں قیام کے دوران میں رہائش پذیر تھا: ڈین سموک — فوٹو: فائل

کابل میں ایک گھر  پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری ہلاک ہو گئے ہیں لیکن وہ مکان جس میں القاعدہ سربراہ رہائش پذیر  تھا اس سے قبل کس کے زیر استعمال رہا ؟ اس حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

عراق جنگ میں امریکی فوجی دستوں  میں شامل ایک سابق فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں اپنے قیام کے دوران وہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھے جہاں القاعدہ سربراہ کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے گارجین سے بات کرتے ہوئے ڈین سموک نے کہا کہ  عراق سے واپسی کے بعد انہوں نے یو ایس ایڈ جوائن کر لیا تھا اور یو ایس ایڈ کی طرف سے وہ کافی عرصہ افغانستان میں تعینات رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد جب اس  گھر اور بالکنی کی تصاویر دیکھی تو میں حیران رہ گیا کہ ارے یہ تو وہی گھر ہے جہاں افغانستان میں قیام کے دوران میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کی انٹیلیجنس تھی کہ ایمن الظواہری اپنے کمرے کی بالکنی میں کھڑے ہونا پسند کرتا تھا اور اکثر بالکنی میں کھڑا رہتا تھا، میں نے سوچا یقیناً وہ ایسا ہی کرتا ہوگا کیوں کہ اس بالکنی سے نظر آنے والے نظارے ہی اتنے خوبصورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اس گھر عالیشان گھر میں رہائش پذیر تھے تو وہ بھی اکثر صبح سویرے اس کمرے کی بالکنی میں کھڑے ہو جاتے تھے اور افغان دارالخلافہ کے نظارے کرتے تھے، لیکن آج وہ بہت حیران ہوتے ہیں کہ وہ اور دنیا کا موسٹ وانٹڈ دہشتگرد ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے تھے۔

مزید خبریں :