گوگل سرچ کے بہترین فیچر کو مزید کارآمد بنادیا گیا

اس فیچر کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا / فائل فوٹو
اس فیچر کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا / فائل فوٹو

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زندگی گوگل سرچ کے بغیر نامکمل سمجھی جاسکتی ہے۔

اور اگر آپ گوگل سرچ کو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے بہترین فیچر کو اب زیادہ کارآمد بنا دیا گیا ہے۔

quotes (کوٹ) کے ساتھ گوگل سرچ کرنا زیادہ بہتر نتائج کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب گوگل نے کوٹ کے ساتھ سرچز کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ فیچر میں page snippets کا اضافہ کیا گیا ہے جو یہ دکھاتے ہیں کہ جس ٹیکسٹ کو آپ تلاش کررہے ہیں وہ کہاں موجود ہے۔

یعنی اب کسی بڑی ڈاکومنٹ فائل کو اسکرول کرکے اپنے مطلوبہ جملے کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مگر فیچر میں ایک خامی ہے جیسے مطلوبہ ٹیکسٹ کی بجائے صرف ویب ایڈریس اور ٹائٹل لنکس بھی شو ہوسکتے ہیں۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا تھا جس میں ایک تصویر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ یہ کام کس طرح کرتا ہے جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ گوگل
یہ فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ گوگل

اس سے قبل گوگل کی جانب سے کوٹ میں کسی لفظ یا جملے کو سرچ کرنے پر اس طرح کا واضح رزلٹ نہیں دکھایا جاتا تھا۔

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی صارفین کے فیڈبیک پر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :