چھوٹے دکانداروں پر بوجھ نہ پڑے اسلیے فکسڈ ٹیکس پر دوبارہ غور کر رہے ہیں: عائشہ غوث

وزیرِ  مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے، چھوٹے دکانداروں پر  زیادہ بوجھ پڑ  رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں  گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ رجیم پر لے گئے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا، آئی ایم ایف بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں پرٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے، چھوٹے دکانداروں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے زیادہ وسائل والوں کو زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔

مزید خبریں :