اب آپ ڈھائی دن تک واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرسکتے ہیں

یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

مگر اب کسی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس زیادہ وقت ہوگا۔

اب تک ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے ذریعے کسی میسج کو 68 منٹ میں ڈیلیٹ کرنا ہوتا تھا۔

مگر اب اس حد کو بڑھا کر 2 دن 12 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت ایپ نے یہ اعلان ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کئی ماہ سے ہورہی تھی مگر اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (اگر خود نہیں ہوا ہوگا تو)۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں اس فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

بعد ازاں 2018 میں یہ وقت ایک گھنٹہ 8 منٹ 16 سیکنڈ کردیا گیا تھا اور 4 سال بعد اس کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس ٹیلیگرام اور انسٹاگرام میں چیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کی کوئی حد نہیں۔

مزید خبریں :