Time 10 اگست ، 2022
پاکستان

حکومتی دعوے ناکافی، بلوچستان کے سیلاب متاثرین تاحال بے یار و مددگار

بہت سے متاثرین کے لیے تاحال کوئی محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست نہیں ہوسکا ہے/ فوٹو پی ایم ہاؤس
بہت سے متاثرین کے لیے تاحال کوئی محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست نہیں ہوسکا ہے/ فوٹو پی ایم ہاؤس

کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب متاثرین میں حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں پہنچی اور حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

کئی روز گزرنے کے باوجود بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو نہ امدادی رقم ملی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بہت سے متاثرین کے لیے تاحال کوئی محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست  نہیں ہوسکا ہے۔

مون سون کے چوتھے اسپیل سے متاثرین کی زندگیاں مزید مشکلات میں آگئیں جب کہ خوراک کی کمی اور وبائی امراض میں مبتلا مریضوں کا برا حال ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :