Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی: قائدآباد میں گھر میں ڈکیتی، ملزمان 56 لاکھ روپے نقد اور 28 تولہ سونا لوٹ کر فرار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے قائدآباد کے  توحید محلہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد اور 28 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے خاتون نے دروازہ کھٹکھٹایا اور 6 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے والدہ کی تجوری سے 33 لاکھ روپے نقد،3لاکھ روپے کے برائز بانڈ لوٹ لیے جبکہ والدہ سے ساڑھے 5 تولہ سونا اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے۔

اس کے علاوہ ملزمان دوسری منزل پر بھائی سے ساڑھے 4 تولہ سونا،لائسنس یافتہ پستول لے گئے جبکہ ٹاپ فلور پر الماری سے ملزمان نے 23 لاکھ روپے نقد لوٹے اور اہلیہ کا 7 تولہ،بھانجی کا 6 تولہ اور بہن کے 5 تولے کے  طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گھر سے 3 مہنگے موبائل بھی لے گئے جبکہ ڈکیتی کرنے کے بعد خاتون سمیت ساتوں ملزمان سفید رنگ کی کار میں فرار ہوگئے۔