11 اگست ، 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔
احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانےکی سازش کا مہرہ ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔