Time 11 اگست ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور

اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے: عمران خان۔ فوٹو فائل
اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے: عمران خان۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف عمران خان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور  کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کرےگا، ن لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :