اسلام آباد میں کاروباری اوقات کارکی پابندی ختم کردی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد : وفاقی دار الحکومت میں کاروباری اوقات کار پربندش ختم کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکے مطابق تمام کاروبار اور دکانوں پر اوقات کار کی پابندی آج سے ہٹا دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات پر بھی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

خیال رہےکہ لوڈشیڈنگ میں اضافےکے باعث اور توانائی کی بچت کے لیے اسلام آباد میں کاروبار اور دکانوں پر اوقات کار کی پابندی عائد کی گئی تھی۔


مزید خبریں :