12 اگست ، 2022
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بعد ازاں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر تنقید کے بعد مریم نواز نے بھی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔