Time 12 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

نک اور پریانکا کی جوڑی اچھا میچ نہیں: سیما تپاریا

پریانکا نک کے آگے بڑی اور نک پریانکا کے آگے چھوٹے لگتے ہیں: شو میں گفتگو/ فائل فوٹو
پریانکا نک کے آگے بڑی اور نک پریانکا کے آگے چھوٹے لگتے ہیں: شو میں گفتگو/ فائل فوٹو

بھارت کی مشہور میچ میکر سیما تپاریا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ سنگر نک جونس کی جوڑی اچھا میچ نہیں۔

بھارتی سیریز میچ میکنگ کے سیزن 2 میں پریانکا اور نک جونس سے متعلق کی گئی گفتگو کے بعد سیما تپاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

سیما تپاریا نے شو میں بڑی عمر کی خواتین کی چھوٹی عمر کے مردوں سے شادی پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ پریانکا اور نک جونس اچھا میچ نہیں ہیں۔

بھارتی میچ میکر نے کہا کہ وہ عمروں کے فرق پر یقین نہیں رکھتیں، اگر  شادی کے لیے  لڑکا 7 سال بڑا ہوتا ہے تو میرا خیال ہے کہ ٹھیک  ہے  لیکن چونکہ لڑکی 7 سال بڑی ہے یہ مناسب نہیں،  ہوسکتا ہے کہ مجھے نہ پتا ہو کیوں کہ میں پرانے خیالات کی ہوں  لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا میچ نہیں۔

سیما  تپاریا کا کہنا تھا کہ  پریانکا اور نک  کی شادی ہوچکی ہے لیکن میں معذرت کے ساتھ یہی کہوں گی کہ یہ اچھا میچ نہیں ہے ، پریانکا نک کے آگے بڑی اور نک پریانکا کے آگے چھوٹے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :