09 مئی ، 2022
بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی 'مالتی میری' کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک طویل پیغام لکھا اور ساتھ ہی شوہر نک جونس کے ہمرہ اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا بیٹی کو سینے سے لگائی ہوئی ہیں جبکہ اس کی آنکھوں پر سفید رنگ کا دل والا ایموجی ہے۔
پریانکا نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کے اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں کا ان کی بیٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، جوڑے کی بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے اسپتال میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔