دنیا
Time 13 اگست ، 2022

ملعون سلمان رشدی وینٹی لیٹر پر منتقل، قوت گویائی متاثر، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ایجنٹ کا کہنا ہے کہ خنجر سے گردن پر ہونے والے حملے کے بعد ہو سکتا ہے کہ سلمان رشدی ایک آنکھ سے محروم ہو جائے/ فوٹو: فائل
ایجنٹ کا کہنا ہے کہ خنجر سے گردن پر ہونے والے حملے کے بعد ہو سکتا ہے کہ سلمان رشدی ایک آنکھ سے محروم ہو جائے/ فوٹو: فائل

شاتم رسول سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، وہ بولنے کے قابل نہیں ہے، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

سلمان رشدی کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں چاقو حملے سے زخمی ہونے کے بعد سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، وہ اس وقت تک بولنے کے قابل نہیں ہے۔

ایجنٹ کا کہنا ہے کہ خنجر سے گردن پر ہونے والے حملے کے بعد ہو سکتا ہے کہ سلمان رشدی ایک آنکھ سے محروم ہو جائے۔

نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے سلمان رشدی کی گردن اور پیٹ میں خنجر سے وار کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیج پر موجود پروگرام کے میزبان پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ شاتمِ رسول سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں  ہوا جہاں جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا، حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے  شخص پر چاقو سے حملہ کیا، بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا تھا۔

حملے کے بعد اسٹیج پر ہی اسے فوری طبی امداد فراہم کرنے والی ڈاکٹر ریتا لینڈ مین نے نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ سلمان رشدی کے جسم پر چاقو کے متعدد زخم تھے جبکہ گردن پر دائیں جانب ایک بڑا زخم موجود تھا۔

مزید خبریں :