دنیا
Time 13 اگست ، 2022

مونٹی نیگرو میں مسلح شخص نے 11 افراد کو قتل کر دیا

حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے اپنے گھر میں مقیم ایک خاتون اور اسکے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد راہیگیروں پر فائر کھول دیے، جس کے بعد باہر نکل کر مقامی آبادی پر فائرنگ کر کے 7 مزید افراد کو قتل کیا/ فوٹو: رائٹرز

جنوب مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں  ایک مسلح شخص نے 11 افراد کو قتل کر دیا۔

حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے اپنے گھر میں مقیم ایک خاتون اور اسکے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد راہ گیروں پر فائر کھول دیے۔

حکام کے مطابق اپنے گھر میں مقیم تین افراد کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے باہر نکل کر اپنی شکاری رائفل سے مقامی رہائشیوں میں سے 7 افراد کو قتل کردیا جس کے بعد ایک مقامی شخص نے گولی مار کر حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فی الوقت حملہ آور کی جانب سے اس سنگین اقدام کے پیچھے چھپے محرکات کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

34 سالہ حملہ آور کے حملے میں 11 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مزید 6 زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں :