13 اگست ، 2022
ویمنز انڈور ہاکی ایشیا کپ میں پے در پے شکستوں کی وجہ سے پاکستان ویمنز ٹیم کو سب سے آخری نویں پوزیشن دے دی گئی، قومی ٹیم کو پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز ہی نہیں دیےگئے، پاکستان ٹیم کو چار میچز میں 45 گول پڑے۔
تھائی لینڈ میں جاری ویمنز انڈور ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے پہلی بار شرکت کرنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کو چار میچز میں 45 گول پڑے جب کہ پاکستان ٹیم نے صرف ایک گول کیا۔
نو ممالک کی ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ابھی جاری ہے جہاں دیگر ٹیمیں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیل رہی ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو آخری نویں پوزیشن پر ڈال دیا گیا۔ سنگاپور کی ٹیم بھی کوئی میچ نہیں جیت سکی لیکن اسے پوزیشن میچز دیےگئے ۔
پاکستان ٹیم کی کوچ راحت خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہمیں کیو نکہ گول بہت زیادہ پڑے ہیں اس وجہ سے منتظمین نے ہمیں پوزیشن میچز نہیں دیے اور آخری پوزیشن الاٹ کردی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے آخری میچ 11اگست کو کھیلا، قومی ٹیم کی وطن واپسی 16اگست کو ہوگی ۔