آپ کے آئی فون میں جلد زیادہ اشتہارات نظر آسکتے ہیں

ایپل کی جانب سے اس وقت مختلف ایپس میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے / فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل کی جانب سے اس وقت مختلف ایپس میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے / فوٹو بشکریہ ایپل

اگر آپ ایپل کے آئی فون یا دیگر ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں تو ان کی ایپس میں جلد زیادہ اشتہارات نظر آئیں گے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے مختلف ایپس میں اشتہارات دکھانے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

ان اشتہارات میں صارف کی سرچنگ عادات کے مطابق اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے اس طرح کے طریقہ کار کو پہلے ہی ایپ اسٹور میں اپنایا جاچکا ہے جہاں ڈویلپرز کی جانب سے ایپس کو سرچ پیج میں پروموٹ کرنے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔

اب یہ کمپنی آئی فونز میں میپس، پوڈکاسٹ اور بکس ایپس میں اشتہارات دکھانے کے لیے تیار ہے جو مخصوص سرچ کرنے پر صارفین کے سامنے نظر آئیں گے۔

اس وقت ان تینوں ایپس میں اشتہارات کو نہیں دکھایا جاتا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپ اسٹور کے سرچ ٹیب کے ساتھ ساتھ اب ایپل کی جانب سے ٹوڈے ٹیب اور ڈاؤن لوڈ پیجز میں بھی اشتہارات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

ٹوڈے ٹیب میں اشتہارات بڑے کارڈز کی شکل میں نظر آئیں گے جن میں ایپ کے نام کے نیچے Ad لکھا ہوا ہوگا۔

ایپل نے 2016 میں ایپ اسٹور میں اشتہارات کو متعارف کرایا تھا اور ستمبر 2021 میں صارفین سے پوچھنا شروع کیا تھا کہ کیا وہ مخصوص ایپس میں پرسنلائزڈ ایڈز ان ایبل کرنا چاہتے ہیں۔

ایپل کی جانب سے اشتہارات کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنی کے سروسز بزنس میں تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :