Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

آئی جی پنجاب نے شہباز گل کیس میں کسی سے کوئی بات نہیں کی، ترجمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: ترجمان پنجاب پولیس نے سینیئر صحافی حامد میر کی آئی جی پنجاب سے متعلق خبرکی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیس میں آئی جی پنجاب کی کسی سےکوئی بات نہیں ہوئی، یہ اسلام آباد پولیس، عدالت اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا معاملہ ہے، پنجاب پولیس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ سینیئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا  تھا کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پر شہباز گل کو اسلام آباد نہ بھیجنےکے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

 حامد میر نے انکشاف کیا کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پر شہباز گل کو اسلام آباد نہ بھیجنےکے لیے آئی جی پنجاب کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا۔

حامد میرکا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پرکہا کہ شہباز گل کی مدد کریں، مسٹر ایکس سے آرڈر مت لیں۔

حامد میرکے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب پر بھی شہباز گل کو سہولتیں دینےکے لیے دباؤ ڈالا گیا۔


مزید خبریں :