پاکستان
Time 16 اگست ، 2022

صنعتکاروں کا وزیراعظم کے میثاقِ معیشت کے پیغام کا خیر مقدم

آخر ہم کب تک دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے، خدارا سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں ،عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے: تاجر برادری_فوٹو فائل
آخر ہم کب تک دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے، خدارا سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں ،عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے: تاجر برادری_فوٹو فائل

صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے میثاقِ  معیشت کے پیغام کا خیر مقدم کیا  ہے۔

ملک اس وقت گھمبیر معاشی بحران کا شکار ہے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ، اسے مہنگے قرضوں، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی کی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت کا پیغام دیا ہے اور  صنعت کار وں نے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے سیاست دانوں کو مل بیٹھنا چاہیے۔

تاجر برادری نے بھی میثاق معیشت کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ آخر ہم کب تک دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے، خدارا سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں ،عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسائل کے انبار ورثے میں ملے ہیں،  پوری کوشش کے بعد ڈیفالٹ سے بچ گئےہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی استحکام کا پیغام دیدیا ہے، اب سب کو مل کر آئندہ کا معاشی لائحہ عمل بنانا چاہیے، ورنہ عام آدمی کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :